الحمد للہ انتظامیہ نے عصر حاضر کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے لائبریری کے لیے کافی تعداد میں کمپیوٹرز دستیاب کیے ہیں۔ جن کی مدد سے وقتا فوقتا طلباء کو مختلف کورسس فراہم کیے جاتے ہیں۔ چونکہ ہنر انبیاء علیھم السلام کی سنت ہے اس لیے کوشش کی جاتی ہے کہ تعلیمی میدان میں قابلیت کے اعلی درجہ پر فائز کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو ہنر مند بھی بنایا جا سکے۔ تاکہ طلباء فکر معاش سے آزاد ہو جائیں اور اللہ کے دین کی بے لوث خدمت کر سکیں۔ لائبریری میں کروائے جانے والے کورسس بہت بنیادی ہوتے ہیں کیوں کہ بڑے معیار کے کورسس کے لیے الگ سے کمپوٹر لیب قائم ہے۔ ذیل میں لائبریری میں کروائے جانے والے کورسس کے بارے جانتے ہیں۔



المکتبۃ الشاملہ


یہ ایک ڈیجیٹل لائبریری ہے جسمیں ہزاروں ہر مکتبہ فکر کی کتب موجود ہیں۔ نا یہ کہ صرف یہ سکھایا جاتا ہے بلکہ لائبریری کے ہر کمپوٹر میں انسٹال ہے اور روزانہ کئی طلباء اس سے استفادہ بھی کرتے ہیں۔



ٹائپنگ کورس


لائبریری میں موجود کمپیوٹرز کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر سال سینکڑوں طلباء کو ٹائپنگ کورس کروایا جاتا ہے۔ جو کہ عربی ٹائپنگ اردو ٹائپنگ اور انگلش ٹائپنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔ کورش کے آخر میں جائزہ لے کر طلباء کو اسناد بھی جاری کی جاتی ہیں۔



اسلامی بینکاری


اس کورس میں طلباء کو اسلامی بینکاری کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور اس کی شرائط و لوازم سے بھی پردہ اٹھایا جاتا ہے۔ اس سے طلباء کو وسعت ذھنی حاصل ہوتی ہے اور جدید اسلامی بینکاری کا نظام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔



بین الاقوامی لائبریریز اور لائبریریز کا نظام


اس کورس میں طلباء کو دنیاء کی مشہور و معروف لائبریرز کا تعارف کروایا جاتا ہے اور ان کے نظام کارہائے پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لائبریری کے لیے جن جن چیزوں اور سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے ان پر بھی تفصیلی بحث کی جاتی ہے۔ لائبریری میں کتب جس ترتیب سے رکھی جاتی ہیں ان طریقوں کو بھی سیکھا جاتا ہے۔